فیصل آباد ‘مختلف سلاٹر ہاؤس کے جانوروں کی آلائشیں و باقیات سیوریج سسٹم میں بہانے سے واسا کو شدید دشواری کا سامنا

بدھ 27 جنوری 2016 17:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) فیصل آباد میں قائم مختلف سلاٹر ہاؤس کی جانب سے جانوروں کی آلائشیں و باقیات سیوریج سسٹم میں بہانے سے واسا کو شدید دشواری کا سامنا واسا نے TMO جناح ٹاؤن کو مدن پورہ سلاٹر ہاؤس کو ایسے اقدامات روکنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مغربی حصہ میں قائم چوکیرہ ڈسپوزل اسٹیشن پر سیوریج لائنوں کی اختتامی پوائنٹ پر صفائی ستھرائی کے دوران عرصہ دراز سے سینکڑوں ٹن جانوروں کی آلائشیں اور مردہ جانوروں کا گوشت برآمد ہو رہاہے جسے نکالنے کیلئے واسا ملازمین کو نہ صرف شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ نکاسی آب کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔

اس سلسلہ میں ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے حکم پر سیوریج لائنوں کی مکمل جانچ پڑ تال کی گئی تو معلوم ہوا کہ رضا آباد کے علاقہ مدن پورہ سلاٹر ہاؤس سے واسا کی سیوریج لائنوں میں روزانہ کی بنیاد پر جانورو ں کی آلائشیں و باقیات کو بہایا جا رہا تھا ۔

(جاری ہے)

تما م تر صورت حال کے پیش نظر ڈائریکٹر ڈرینج واسا غلام علی نے تحصیل مونسپل آفیسر جناح ٹاؤن کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے ۔جس میں استدعا کی گئی ہے کہ مدن پورہ سلاٹر ہاؤس کو سیوریج لائنوں میں آلائشیں بہانے سے روکا جائے کیونکہ ایسے اقدامات سے واساکا نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے ۔اگر آلائشیں بہانے کا سلسلہ نہ روکا گیا تو متعلقہ لائنو ں کے کنکشز فوری منقطع کردیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :