باچا خان یونیورسٹی حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، آئی جی خیبر پی کے

بدھ 27 جنوری 2016 17:02

باچا خان یونیورسٹی حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، آئی جی خیبر پی کے

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ، دشمن ہمارے نہتے طالبعلموں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں نیب کے دفتر کے دورے کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی کا کہنا تھا کہ باچا خان یونیورسٹی حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ حملہ بیرونی طاقتوں نے کروایا ہے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر سے لڑنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے سکولوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :