اقوام متحدہ کی افغانستان میں خطرے سے دوچار لاکھوں افراد کو انسانی امداد فراہم کرنے کیلئے لگ بھگ 40 کروڑ ڈالر کی اپیل

بدھ 27 جنوری 2016 16:38

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) اقوام متحدہ نے افغانستان میں اس سال خطرے سے دوچار لاکھوں افراد کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے لگ بھگ 40 کروڑ ڈالر کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مارک بوڈن اور ملک کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے لائیو ٹیلی وژن نشریات کے دوران انسانی امداد کی اپیل کا اجرا کیا۔

عبداللہ نے کہا کہ افغانستان کے لیے 2016 کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کا منصوبہ لاکھوں افراد کو خوراک اور دیگر ضروری اشیا فراہم کرے گا جس میں رہائش، صحت، غذا، صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی شامل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ امداد دینے والے ممالک پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ملک کے کمزور عوام کی مدد کریں گے۔