شام ‘ فوجی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ‘ 100زخمی

بدھ 27 جنوری 2016 16:37

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) شام کے شہر حمص میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ‘ 100 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر حمص میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حمس کے گورنر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایک حملہ آور نے خود کو فوجی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑالیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد چیک پوسٹ کے گرد جمع ہوگئی اور اس وقت دوسرے حملہ آور نے بھی خود کو دھماکے سے اڑالیا۔حکام کے مطابق ہسپتال میں زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے جب کہ حملے کی ذمہ داری جنگجو تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :