پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک سمندری ہواؤں کے خطرناک طوفان النینو کے زد میں

بدھ 27 جنوری 2016 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک سمندری ہواؤں کے خطرناک طوفان النینو کے زد میں ہیں۔ انٹرنیشنل پینل آن کلامیٹ چینج نے النینو طوفان کے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسانوں کی پھیلائی ہوئی تباہی کے اثرات اب موسمیاتی تبدیلیوں کی صورت میں ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

امریکہ میں برف اور برفیلی ہواوں کا تباہ کن طوفان برپا ہے کسی خطے میں گرمی کی شدید لہر نے لوگوں کو پریشان کیے رکھا اور کہیں طویل خشک سالی کا راج طویل عرصے سے جاری ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید دھند جان چھوڑنے کا نام نہیں لے رہی۔عالمی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک سمندروں میں چلنے والی خط استوا پرٹریڈ ہواوں کے کرنٹ النینو کے زیراثر ہیں جس سے امریکہ آسٹریلیا فلپائن سنگاپور سمیت جنوبی ایشیا کے موسم بر ی طرح تبدیل ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل پینل آن کلائمیٹ چینج کی رپورٹ فائیو میں کہا گیا ہے کہ النینو طوفان سے پاکستان کے جنوبی علاقے خشک سالی اور شمالی علاقے بارشوں سے بری طرح متاثر ہونے کا امکان ہے۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکہ کی طرح یہاں بھی حکومت خطرے کو بھانپ جاتی لیکن یہاں وزارت موسمیاتی تبدیلیاں اس سے لاعلم اور متعلقہ محکمے چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ رپورٹ میں خبر دار کیا گیا ہے کہ بحرہند پر بننے والے ہوائی غبارے سے سنگاپور بھارت اور کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر آنے کا پھر خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :