اسرائیلی سپریم کورٹ نے شیخ راید صلاح کی سزاء پر نظرثانی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی

بدھ 27 جنوری 2016 14:01

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) اسرائیلی سپریم کورٹ نے بزرگ فلسطینی رہنماء الشیخ راید صلاح کی ایک دوسری عدالت کی جانب سے سنائی گئی قید کی سزا کیخلاف نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔ پچھلے سال اکتوبر میں صہیونی ریاست کی مرکزی عدالت نے الشیخ راید صلاح کو 2007 ء میں وادی الجوز میں جمعہ کی تقریر کی پاداش میں 11 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جس پر الشیخ راید صلاح کے وکلاء نے مرکزی عدالت کے فیصلے کو اسرائیلی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے تک مرکزی عدالت کا فیصلہ معطل رہیگا اور الشیخ راید صلاح کو گرفتار نہیں کیا جائیگا۔ اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز ہوئی سماعت کے بعد کہا گیا کہ عدالت اپنا فیصلہ ڈاک کے ذریعے انہیں بھجوا دے گی۔ اس موقع پر الشیخ راید صلاح کے وکیل خالد زبارقہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی نیا حکم صادر نہیں کیا گیا ہے فی الحال مرکزی عدالت کا فیصلہ اپنی جگہ موجود ہے۔ سپریم کورٹ اسی فیصلے پر اپنا فیصلہ سنائیگی۔

متعلقہ عنوان :