امریکی وزیر خارجہ دوروزہ دورہ پر چین پہنچ گئے

چینی وزیر خارجہ اور اعلیٰ سرکاری عہدیداران سے ملاقات کریں گے

بدھ 27 جنوری 2016 13:36

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیر ی دوروزہ سرکاری دورہ پر گذشتہ روز چین پہنچے ۔وہ اپنے دورہ کے دوران اپنے ہم منصب چینی وانگ ژی او ر دیگر اعلیٰ چینی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ نے کہا ہے کہ وہ امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ مختلف معاملات پر تفصیل سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تا کہ ایک دوسرے کو بہتر طورپر سمجھ سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ترقی یافتہ ملک ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن بھی ہیں ،اس لیے مختلف عالمی مسائل پر ان کی رائے میں ہم آہنگی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے گذشتہ سال چینی صدر کے دورہ امریکہ کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ جان کیری کے دورہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں اضافہ ہو گا ، شکوک و شبہات کی دھند چھٹ جائے گی اور رواں سال میں باہمی معاہدات کی بنیاد یں مزید بہتر ہو جائیں گی ۔

اس موقع پر جان کیری نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون سے ایرانی ایٹمی پروگرام ، آب و ہوا میں تبدیلی اور مسئلہ افغانستان پر نئی راہیں تلاش کرنے کے قابل ہیں ۔ دونوں طرف ایسے کئی مسائل جن پر پیشرفت ہو سکتی ہے جن میں ایٹمی پروگرام اور جنوبی چین کے سمندر سے متعلق مسائل شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :