حافظ آباد، شدید دھند کے باعث ویگنیں آپس میں ٹکرا گئیں‘ ایک شخص جاں بحق‘ بیس زخمی

بدھ 27 جنوری 2016 13:36

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) حافظ آباد میں شدید دھند کے باعث خانقاہ ڈوگراں روڈ پر مسافر ویگنیں آپس میں ٹکرا گئیں‘ ایک شخص جاں بحق‘ بیس زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید دھند کے باعث دو مسافر ویگنیں آپس میں ٹکرا گئیں افسوسناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت بیس زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :