فلسطین میں شدید بارشیں ‘ شہریوں کی پریشانی میں اضافہ

بدھ 27 جنوری 2016 13:18

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) فلسطین میں شدید بارشوں کے سبب شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ‘پولٹری فارم میں پانی جمع ہونے سے کئی مرغیاں ہلاک ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد نکاسی آب کا ناقص انتظام ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندہ پانی جمع ہوگیا ‘شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرناپڑ ا ‘جنوبی علاقے رفاہ میں بارش کا پانی پولٹری فارم میں بھرجانے کے سبب درجنوں مرغیاں ہلاک ہوگئیں ‘ ادھر مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں ہلکی برفباری سے موسم خوشگوار ہوگیا -

متعلقہ عنوان :