پنجاب کے بعد راولپنڈی کے تمام آرمی پبلک سکول اور فیڈرل گریژن بورڈ کے تحت چلنے والے سکول بند
میاں محمد ندیم بدھ 27 جنوری 2016 13:06
راولپنڈی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) ملک بھر میں آرمی پبلک سکول اور فیڈرل گریژن بورڈ کے تحت چلنے والے تمام سکول 31 جنوری تک بند کردیئے گئے ہیں، راولپنڈی میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں، سیکنڈری کلاسوں کے طلبا کو امتحانات کی تیاری کے لیے 3 گھنٹے کے لیے سکولوں میں بلایا گیا ہے۔
(جاری ہے)
پنجاب حکومت کی جانب سے ”سرما کی تعطیلات“ کے اعلان کے بعد اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں نے بھی 31 جنوری تک چھٹی کا اعلان کیا تھا تاہم گذشتہ روز وزارت کیڈ کی جانب سے وضاحتی اعلامیہ جاری ہوا جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے کسی سکول میں چھٹی نہیں دی گئی جس کے بعد آج اسلام آباد کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے جبکہ راولپنڈی میں آرمی پبلک سکولز اور فیڈرل گریژن بورڈ کے تحت چلنے والے تمام سکولوں سمیت نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 31 جنوری تک بند رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق ان سکولوںکو سیکیورٹی خدشات کی بناءپر بند کیا گیا ہے، تاہم شہر کے سرکاری اسکولوں میں سیکنڈری کلاسوں کے طلبا کو روزانہ 3 گھنٹے کے لیے سکول میں بلایا گیا ہے جس کی وجہ امتحانات کی تیاری بتائی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.