جان کیری کی چینی ہم منصب سے ملاقات ، شمالی کوریا پرنئی پابندیوں سمیت اہم امور پر گفتگو

بدھ 27 جنوری 2016 12:53

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بیجنگ میں چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی ، ملاقات میں شمالی کوریا پرنئی پابندیوں سمیت کئی اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے دار الحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی اور شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا،وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تنازع کا سبب بننے والے جنوبی بحیرہ چین میں مصنوعی جزیروں پر بھی بات چیت کی ، دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔

متعلقہ عنوان :