شام امن مذاکرات میں ’کردوں‘ کی شرکت منظورنہیں، ترک وزیرخارجہ

بدھ 27 جنوری 2016 12:48

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) ترک وزیرخارجہ کا کہناہے کہ شام امن مذاکرات میں کرداپوزیشن کی شمولیت کسی صورت قبول نہیں ہے۔شام امن مذاکرات جنیوا میں پچیس جنوری کوشروع ہونے تھے تاہم مذاکرات میں فریقوں کی شمولیت سے متعلق شکوک وشبہات برقرارہیں۔ایک انٹرویومیں ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک مذاکرات میں اضافی فریق کو شامل کرکے شامی حزب اختلاف کو کمزورکرناچاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ کردڈیموکریٹک یونین پارٹی شامی حکومت کی کٹھ پتلی ہے اسے مذاکرات میں شامل کرنیکاکوئی جوازنہیں بنتا، پی وائے ڈی ایک دہشتگرد تنظیم ہے دہشت گردوفدکاحصہ نہیں ہوسکتے۔ان کاکہناتھاکہ پی وائے ڈی کی موجودگی کی صورت میں ترکی مذاکرات کا بائیکاٹ کرے گا۔ان کاکہناتھاکہ امریکی، فرانسیسی اوربرطانوی وزرائے خارجہ سے اس سے متعلق گفتگو ہوئی ہے اور سب نیپی وائے کے مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا یقین دلایاہے ۔

متعلقہ عنوان :