برطانیہ، 53سالہ شخص کوزخمی کرنے والے ڈرائیور کی تلاش جاری

بدھ 27 جنوری 2016 12:21

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء ) برطانوی پولیس نے ساحلی شہر برائٹن میں 52 سالہ شخص کو گاڑی سے ٹکر مار کر بھاگنے والے ڈرائیور کی تلاش کے لیے لوگوں سے مدد کی اپیل کر دی۔ برطانوی پولیس نے 14جنوری کو ساحلی شہر برائٹن میں پیش آنے والے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

فوٹیج کے مطابق 53سالہ شخص کو ایک تیز رفتار کار نے اس وقت ٹکر ماری جب وہ سڑک پار کر رہا تھا۔ حادثے میں اس شخص کے سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ اسپتال میں علاج کے بعد اب اسے گھر منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ صحت یاب ہو رہا ہے۔پولیس نے کار برآمد کر لی ہے تاہم ڈرائیور تاحال فرار ہے۔ پولیس نے لوگوں سے واقعے کی تفتیش اور ڈرائیور کو پکڑنے میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :