نیو یارک،سعودی مشن میں مشکوک بیگ کی اطلاع ،تلاشی کے بعد کلیئر

بدھ 27 جنوری 2016 12:21

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء )نیو یارک میں سعودی عرب کے اقوام متحدہ دفتر میں مشکوک بیگ کی اطلاع پر عمارت خا لی کرا لی گئی، پولیس نے تلاشی کے بعد عمارت کو کلیئر قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کواٹرز میں واقع سعودی عرب کے مشن کی عمارت میں مشکوک بیگ کی اطلاع ملی تھی، جس پر پولیس نے سعودی عرب اور قطر کے اقوام متحدہ مشن کے دفاتر کو خالی کرا لیا۔نیویارک پولیس کے مطابق بیگ سے گھریلو استعمال کی اشیاء اور ایک تصویر کا فریم ملا، جس سے کوئی خطرہ نہیں، پولیس نے تلاشی کے بعد عمارت کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔