بھارتی ایئر فورس کا غبارے جیسی مشکوک چیز تباہ کرنے کا دعویٰ
مشکوک چیز مغربی سیکٹر کی طرف سے اڑتی ہوئی نظر آئی جسے سخوئی 30 ایم کے آئی جنگی طیارے نے مار گرایا ،بھارتی فضائیہ
بدھ 27 جنوری 2016 12:20
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء ) بھارتی ایئر فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے لڑاکا طیارے نے ریاست راجھستان میں ایک 'غبارے جیسی مشکوک چیز' کو مار گرایا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ہندوستانی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایئرفورس کے ایک جنگی طیارے نے راجھستان میں پاکستان کی سرحد کے قریب واقع علاقے بارمر میں گڈگی کے مقام پر 5 بم گرائے، تاہم اس بمباری سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ بم 'حادثاتی' طور پر اس علاقے میں گرے، جن کی آوازیں 10 کلومیٹر دور تک سنی گئیں۔تاہم ہندوستانی ایئرفورس حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک چیز مغربی سیکٹر(یعنی پاکستان) کی طرف سے اڑتی ہوئی نظر آئی جسے منگل کی صبح سخوئی 30 ایم کے آئی جنگی طیارے نے مار گرایا ۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابقجے پور میں ہندوستان ایئرفورس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کو صبح ساڑھے 10 سے 11 بجے کے درمیان ایک نامعلوم غبارے جیسی چیز ایئرفورس کے ریڈار سسٹم پر نظر آئی، جس کے بعد ایئرفورس کے جنگی طیارے نے اس 'مشکوک چیز' کو مار گرایا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی علاقے میں املاک کو نقصان پہنچا۔یہ واقعہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے تقریباً 500 کلومیٹر دور بارمر کے علاقے میں پیش آیا جہاں کے رہائشیوں نے آسمان سے کچھ دھاتی ٹکڑوں کے گرنے کی اطلاع دی۔پولیس کے مطابق ایڈیشنل ایس پی جسارام بوس کی سربراہی میں دھاتی ٹکڑوں کی تلاش کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ مذکورہ دھات کے ٹکڑے ہندوستان ایئرفورس کے حوالے کردیئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.