انفلوانزا اے ایچ ون این ون وائرس سے 30 افراد جاں بحق،237 متاثر ہو چکے ہیں،قومی ادارہ صحت

بدھ 27 جنوری 2016 11:54

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جنوری۔2016ء) اسلام آباد سمیت ملک بھر میں انفلوانزا اے ایچ ون این ون وائرس کے نتیجہ میں اب تک 30افراد جاں بحق اور237 متاثر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ صحت کے مطابق یکم نومبر سے اب تک اسلام آباد میں انفلوانزا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پنجاب بھر میں 20 اور خیبر پختون خوا میں 2 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔قومی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر فرناز ملک کا کہنا ہے کہ اے ایچ ون این ون وائرس سے متاثرہ افراداسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان اور پشاور میں سامنے آئے ہیں۔انھوں نی کہا کہ یہ موسمی وائرس ہے جو ہر سال دیکھنے میں آتا ہے۔انھوں نے کہا کہ قومی ادارہ صحت کے پاس اس کی تشخیص کی سہولت مو جود ہے۔