کیمرون پراسلام دشمنی کا الزام:محمدافضل کی لارڈمئیر شپ کوخطرہ

محمد افضل لارڈ میئر کے عہدے سے دستبردار ہوجائیں،لیبر پارٹی

بدھ 27 جنوری 2016 11:48

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) رطانیہ کیوزیراعظم ڈیوڈکیمرون پر اسلام کیخلاف متعصب ہونے کامبینہ الزام لگانیوالے محمدافضل کی لارڈمئیر شپ خطرے میں پڑگئی ہے۔چوہدری محمد افضل جو برمنگھم سٹی کونسل کے لارڈ میئر نامزد تھے اور جنہیں بطور لارڈ میئر 24مئی کو اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھانا تھا مگر اب انہیں اس عہدے سے دستبردار ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

مقامی اخبار’ برمنگھم میل‘ نے محمد افضل کی ریکارڈنگ جاری کی ہے، جس میں انہوں نے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اسلام کے خلاف متعصبانہ رویہ رکھتے ہیں۔برمنگھم سٹی کونسل کے لیبر پارٹی کے لیڈر جان کلینسی نے محمد افضل پر زور دیا ہے کہ وہ اب لارڈ میئر کے عہدے سے دستبردار ہوجائیں۔محمد افضل برمنگم سٹی کونسل میں انتہائی اہم عہدوں پر ساتھ ساتھ برمنگھم کی سب سے بڑی مسجد کے چیئرمین بھی ہیں،انہیں یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ برطانیہ میں دوسرے جبکہ برمنگھم سٹی کونسل میں پہلے پاکستانی نڑاد کونسلر 1982میں منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :