ایرانی صدر اور پوپ فرانسس کی ویٹی کن سٹی میں ملاقات

بدھ 27 جنوری 2016 11:45

ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء)پاپائے روم پوپ فرانسس نے ایرانی صدر سے ملاقات میں خطے میں امن کیلئے ایران پر تمام مشرق وسطیٰ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ویٹی کن سٹی میں ایرانی صدر حسن روحانی اور پاپائے روم پوپ فرانسس کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں پوپ فرانسس نے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اہم کردار کو واضح کرتے ہوئے ایران پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے پھیلاؤ کو روکنے اور قیام امن کے لیے مشرق وسطیٰ کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے اور مسائل کا سیاسی حل نکالے۔