ایران میں اصلاح پسندوں کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ جاری

خمینی کے پوتے کے کاغذات نامزدگی مسترد، رفسنجانی کے منظورکر لئے گئے

بدھ 27 جنوری 2016 11:42

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) ایران میں 26 فروری کو ماہرین کونسل کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع کرنے کے بعد سپریم دستوری کونسل نے آیت اللہ علی خمینی کے پوتے حسن خمینی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں جب کہ اصلاح پسند رہ نما ، گارڈین کونسل کے چیئرمین اور سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں ولایت فقیہ کے بانی آیت اللہ خمینی کے پوتے حسن خمینی کے ماہرین کونسل کے انتخابات کے لیے جمع کرائے کاغذات مسترد کر دیے ہیں۔

حسن خمینی کے بیٹے احمد خمینی نے ”انسٹا گرام“ پر پوسٹ کیے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ دستوری کونسل نے ان کے والد کو انتخابات کے لے نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرد یے ہیں واضح رہے کہ ایران میں ماہرین کونسل وہ واحد ادارہ ہے جو رہبر اعلیٰ کا انتخاب عمل میں لانے کا مجاز ہے۔

(جاری ہے)

88 ارکان پر مشتمل اس کونسل کے ارکان کا چناوٴ 8 سال کے لیے کیا جاتا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ حسن خمینی سمیت کئی دوسرے اصلاں پسندوں کے کاغذات مسترد کیے جانے کا اصل سبب ان کی اہلیت پر سوالیہ نشان نہیں بلکہ ماہرین کونسل اور مجلس شوریٰ میں اصلاح پسندوں کی تعداد کو کم سے کم رکھنا ہے۔ تاہم مبصرین خبردار کرتے ہیں کہ بنیاد پرست ایرانی قیادت کی جانب سے اصلاح پسندوں کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ جاری رہا تو سنہ 2009ء کے صدارتی انتخابات کے بعد جیسے حالات دوبارہ پیدا ہو سکتے ہیں اور اصلاح پسند سبز انقلاب جیسی تحریک دوبارہ شروع کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :