پیپلزپارٹی پنجاب کی صدارت: قمرزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے درمیان جوڑپڑنے کا امکان

کائرہ میرے فیورٹ ہیں،فیصل کریم کنڈی،18ء انتخابات سے قبل پارٹی کو ازسرنو منظم کرلینگے،رحمن ملک

بدھ 27 جنوری 2016 11:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پیپلزپارٹی پنجاب کی صدارت کے لئے سابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سابق چیئرمین ندیم افضل چن کے درمیان زبردست جوڑ پڑنے کا امکان ہے ، دونوں رہنماؤں کو اس وقت بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قربت حاصل ہے اور پارٹی قیادت دونوں کو پنجاب میں پی پی کو دوبارہ منظم کرنے کے لئے بہت اہم سمجھتی ہے ۔

(جاری ہے)

پی پی پی کے سیکرٹری جنرل فیصل کریم کنڈی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میری ذاتی رائے میں پی پی پی پنجاب کی صدارت کے لئے قمر زمان کائرہ زیادہ فیورٹ ہیں اور پنجاب کی صدارت ان کے سر سجانے کا امکان ہے ۔دوسری طرف سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ 2018ء کے انتخابات سے قبل پیپلزپارٹی کو پورے ملک میں ازسرنو منظم کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :