قوام متحدہ نے شامی حکومت اور حزب اختلاف کو29جنوری سے جنیوا میں شروع ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کے لیے دعوت نامے جاری کردیے
میاں محمد ندیم بدھ 27 جنوری 2016 11:12
نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) اقوام متحدہ نے شامی حکومت اور حزب اختلاف کو29جنوری سے جنیوا میں شروع ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کے لیے دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی ایلچی برائے شام مسٹر اسٹافن ڈی مستورا نے شامی شرکاءکو اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2254(2015) کے پیرامیٹرز کے تحت دعوت نامے بھیج دیے ہیں۔
بیان میں مذاکرات میں مدعو شامی گروپوں یا شخصیات کی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔البتہ روس جن شخصیات کو امن مذاکرات میں شرکت کی دعوت دینے پر اصرار کررہا تھاان میں سے دو نے دعوت نامے ملنے کی تصدیق کردی ہے۔صدر شامی تحریک برائے اثباتیت معاشرہ رندا قسیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مجھے ،ہیثم منعا ،صالح مسلم ،الہام احمد اور قدری جمیل کو انفرادی حیثیت میں مذاکرات میں مدعو کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.