پشاور،جھنگی محلہ میں آتشزدگی پر چھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

بدھ 27 جنوری 2016 11:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) پشاور کے علاقہ محلہ جھنگی میں لگنے والی آگ نے دو گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پشاور میں محلہ جنگی میں واقع عظیم پلازہ کی دوسری منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے چمڑے اور کاغذ کے دو گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چوکیدار کی اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں کو تنگ وتاریک گلیوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں جنہوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ آگ بڑھنے پر مزید تین گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔ چھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد پلازہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی سے گوداموں میں موجود لاکھوں روپے کا چمڑا اور کاغذ جل کر خاکستر ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :