کراچی،ویندر مقابلے میں ہلاک ملزم کی لاش لواحقین نے وصولی کرلی

بدھ 27 جنوری 2016 11:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء ) بلوچستان میں ویندر کے قریب فرنٹیئر کور سے مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزم مہندر خان کی لاش لواحقین نے وصول کرلی دیگر 3 لاشیں کراچی کے سرد خانے میں لواحقین کی منتظر ۔فرنٹیئر کور ترجمان کے مطابق کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان گذشتہ روز ویندر کی ممبار ندی میں ایف سی سے مقابلے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بم برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔ چاروں ملزمان کی لاشیں کراچی میں ایدھی سرد خانے میں منتقل کردی گئی تھیں۔ جن میں سے 2کی شناخت خدا بخش اور مہندر خان کے نام سے ہوئی تھی۔ مہندر خان کی لاش اس کے قریب عزیز احمد خان نے وصول کرلی جسے تدفین کے لئے ویندر لے جایا گیا ۔ اہل خانہ کے مطابق مہندر خان کئی دن سے لاپتہ تھا جسے کئی تلاش کیا جارہا تھا۔

متعلقہ عنوان :