ایف سی اور حساس اداروں کا مشترکہ آپریشن ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،بھاری مقدار میں اسلحہ و دھماکہ خیزمواد برآمد

بدھ 27 جنوری 2016 11:07

ایف سی اور حساس اداروں کا مشترکہ آپریشن ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ..

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء ) فرنٹیر کور اور حساس اداروں نے کارروائی کر کے پشین میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناد یا،بھاری مقدار میں اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے پشین کے علاقے برشور میں کارروائی کر کے ایک گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں چار ایس ایم جیز ،11دستی بم ،5کلو بارودی مواد ،31بارودی سرنگیں ،60ڈیٹو نیٹر ،16ریموٹ کنٹرول اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :