سیکورٹی خدشات،گومل یونیورسٹی،میڈیکل کالج اورڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈیرہ میں اعلیٰ رینک پولیس افسران تعینات

منگل 26 جنوری 2016 22:42

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء )ڈی آئی جی ڈیرہ عبدالغفورآفریدی نے چارسدہ واقعہ کے بعدگومل یونیورسٹی‘گومل میڈیکل کالج اورڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈیرہ میں انسپکٹررینک کے سیکورٹی آفیسرزتعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چارسدہ حملے کے بعدگومل یونیورسٹی‘گومل میڈیکل کالج اورڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کیلئے سیکورٹی آفیسر تعینات کردیئے گئے۔ڈی آئی جی عبدالغفورآفریدی نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظرگومل یونیورسٹی ‘گومل میڈیکل کالج اورڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں انسپکٹررینک کے سیکورٹی آفیسرتعینات کئے گئے ہیں