Live Updates

ڈیرہ اسماعیل خان، تحریک انصاف حکومت کے مفت فارم مہنگے داموں بکنے لگے

ڈومیسائل فارم اورڈومیسائل سٹامپ کی 20اور60روپے میں فروخت جاری

منگل 26 جنوری 2016 22:42

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ہونے کے باوجودضلع کچہری میں مفت فراہم کئے جانیوالے ڈومیسائل فارم اورڈومیسائل سٹامپ کے نام پرشہری لٹنے لگے‘اصلاح احوال کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کی پی ٹی آئی حکومت کے باوجودضلع کچہری ڈیرہ میں حکومت کی طرف سے مفت فراہم ہونیوالے ڈومیسائل فارم کوبیس روپے میں اورڈومیسائل کیلئے اسکے اسٹامپ کوساٹھ روپے میں کھلے عام فروخت کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگراضلاع میں ڈومیسائل فارم مفت فراہم کیاجارہاہے اوریہ عام کتب کی دکانوں پربھی دستیاب ہوتاہے ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں اب یہ ڈومیسائل فارم صرف ضلع کچہری میں دستیاب ہے مگرضلعی انتظامیہ کے ایک متعلقہ آفیسرنے ڈومیسائل فارم کوقیمت پرجبکہ ڈومیسائل کیلئے اسٹامپ کی شرط کوبھی لازمی قراردیکراسکوساٹھ روپے میں فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔عوامی حلقوں نے خیبرپختونخواہ حکومت اورکمشنرڈیرہ سے اس بارے اصلاح احوال کامطالبہ کرتے ہوئے ڈومیسائل کی مفت فراہمی کامطالبہ کیاہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :