راولپنڈی، پولیس کا جرائم پیشہ اورافغانیوں کے خلاف آپریشن،10 گرفتار

منگل 26 جنوری 2016 22:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اورافغانیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چرس2075گرام،210لیٹر کھلی شراب،02عدد پستول30بور معہ12روند اور آلات ری فلنگ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے محمد نعیم سے 510گرام چرس، محمد حنیف سے515گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے عمر یونس سے 1050گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے کاشف رشید سے10لیٹر کھلی شراب، کاشف رشید سے200لیٹر کھلی شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے عمران خان سے01عدد پستول30بور معہ10روند، تھانہ گوجرخان پولیس نے علی خان سے 01عدد پستول30بور معہ02روند،تھانہ رتہ امرال پولیس نے اسماعیل خان اور عارف اﷲ خان کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابوکرکے ان کے قبضہ سے سلنڈر معہ آلات ری فلنگ برآمد کیے ، تھانہ مری پولیس نے ذبیح اﷲ کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہتے ہوئے گرفتارکر کے ان کیخلاف 14فارنر ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے

متعلقہ عنوان :