راولپنڈی، عوامی تحریک ہنگامہ آرائی کیس،ڈاکٹرطاہرالقادری سمیت 13ملزمان اشتہاری قرار

خصوصی عدالت میں110پرفردجرم عائد،سماعت 9فروری تک ملتوی

منگل 26 جنوری 2016 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے تھانہ جہلم کے ہنگامہ آرائی کے مشہور مقدمے میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ سمیت 13ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے سماعت 9فروری تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے موقع پر تھانہ جہلم ہنگامہ آرائی مقدمے میں 110ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جس پر عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کردی ، ملزمان نے صحت جرم قبول کرنے سے انکار کریا، اسی مقدمے میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سمیت 13ملزمان عدالت کی جانب سے بار بار طلبی کے نوٹس جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے پر انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے سماعت 9فروری تک ملتوی کردی ہے

متعلقہ عنوان :