ٹنڈوالہیار،انسان دوست تنظیم کی جانب سے ڈیفریج اسکول کے طلبہ وطالبات میں راشن تقسیم

منگل 26 جنوری 2016 22:33

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء)انسان دوست تنظیم کی جانب سے ڈیفریج اسکول کے طلبہ وطالبات میں راشن تقسیم کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم انسان دوست کے چیف ایگزیکٹیو صیبح الدین نے راشدآباد ٹنڈوالہیار میں قائم گونگے بہرے بچوں کے اسکول میں 400سے زائد بچوں میں راشن کے بیگ تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب عبد اﷲ بن ثانی فاؤنڈیشن کے تعاون سے ملک کے مختلف شہروں میں 11ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2009میں انسان دوست تنظیم کی بنیاد رکھی گئی جس کا مقصد بغیر کسی تفریق کے غریب ونادار ومستحقین افراد کی مالی مدد کی جاسکے ۔اور الحمد اﷲ انسان دوست کے پلیٹ فارم سے 9کروڑ روپے سے زائد کی رقم سے ملک کے مختلف کونوں میں مختلف پروجیکٹ کے ذریعے مخلوق خدا کی خدمت کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اور مزید 3کروڑ رواں سال کے دوران مخلوق خدا کی خدمت پر خرچ کیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ انسان دوست کے پلیٹ فارم سے ان عوامی خدمات کے ذریعے 35سے40ہزار افراد فائدہ حاصل کرچکے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں جلد ملک کے مختلف کونوں میں 1ہزار سے زائد ہینڈ پمپ لگانے کا کام شروع کیا جارہا ہے ۔جبکہ شہری علاقوں کیلئے بھی پروجیکٹ پر کام جاری ہے ۔جس کے تحت بیوہ خواتین کو 1بیڈرو م پر مشتمل ایک پلیٹ تعمیر کرکے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ووکیشنل ایجوکیشن کیلئے 5کروڑ کی لاگت سے پروجیکٹ پر کام جاری ہے ۔جبکہ طلبہ وطالبات کیلئے NRSPکے ذریعے 50ہزار سے 80ہزار روپے کا قرضہ بغیر سود کاروبار کیلئے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عبداﷲ ثانی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں جن میں لاہور ،اسلام آباد ،سکھر ،کراچی ،تھرپارکر ،حیدرآباد سمیت 2گونگے بہرے اسکول گلستان جوہر کراچی اور ڈیفریج اسکول راشد آباد ٹنڈوالہیارسمیت 11ہزار خاندانوں کو راشن تقسیم کرچکے ہیں ۔ اس موقع پر ڈیفریج اسکو ل کی پرنسپل عطیہ تاج ،غلام مصطفی کلہوڑو،شہزاد ،عدنان احمد خان ودیگر بھی موجود تھے ۔