جماعت اسلامی کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گی،یونس قائم خانی

منگل 26 جنوری 2016 22:33

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) بھارت کی درندہ صفت فوج نے نہتے اور بے گناہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں کشمیر کاز کو ہمارے حکمرانوں کی غلط پالیسی سے نقصان پہنچاحکمران کچھ بھی کریں جماعت اسلامی کشمیری بھائیوں کی پرامن اور آئینی جدوجہد کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی ضلع ٹنڈوالہیار کے امیر محمد یونس قائم خانی نے اپنے پریس بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی درندہ صفت فوج کے مظالم کے خلاف عالمی طاقت کے ضمیر کو جھنجوڑنے کے لئے یوم کشمیر ڈے قومی جوش جذبے سے منائیں گے 5فروری کو یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی تمام شہری ریلی میں بھرپور شرکت کریں انڈین فوج نے کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے کشمیریوں کے جائز حقوق بھی انہیں نہیں دئیے جارہے حکومت سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرے انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ٹنڈوالہیار میں3حادثات ہوئے ہیں جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں ہماری تمام ہمدردیاں ٹنڈوالہیار میں جاں بحق ہونے والے افرادکے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں حکومت اور انتظامیہ غمزدہ لواحقین کے ساتھ مالی تعاون کرے کیونکہ شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور ہر حادثے کے پیچھے کہیں نہ کہیں حکومت کی غفلت ضرور ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :