پاکستان اسٹیل ملازمین نے احتجاجی تحریک کاآغاز کردیا

احتجاجی دھرنے سے حاجی خان لاشاری ،دھنی بخش سموں ،محمد محسن ،اکبر ناریجو ،شبیر منگی ،شوکت کورائی ،ہارون خٹک ودیگر نے خطاب کیا

منگل 26 جنوری 2016 22:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) پاکستا ن اسٹیل مل کے ملازمین کی جانب سے CEOآفس پر آپریشنل بلڈنگ پر دھرنا دیا گیا۔ہزاروں ملازمین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ یونین الائنس کے رہنما ظفر خان نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کی پیداوار 6ماہ کے زائد عرصہ سے بند ہے اور ملازمین کئی ماہ کی تنخواہ ،میڈیکل سہولیات،پراویڈنٹ فنڈ ،گریجوٹی ودیگر واجبات سے محروم ہیں ،مگر کرپشن اور بد انتظامی کے ذریعے ادارے کو تباہ کرنے والوں کا احتساب کرنے کے لیے کوئی تیارنہیں اس لیے ملازمین پاکستان اسٹیل نے متفقہ طور پر ادارے کی بحالی اور کرپشن کے احتساب کے لیے روزانہ کی بنیاد پر جدوجہد کا آغاز کردیاہے ۔

روزانہ صبح دو گھنٹے سی ای او آفس پر دھرنا دیا جائے گااور مطالبات کی منظوری تک جدوجہد تیز کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس احتجاجی دھرنے سے الائنس کے رہنماؤں دھنی بخش سموں ،حاجی خان لاشاری ،محمد محسن ،اکبر ناریجو ،شبیر منگی ،شوکت کورائی ،ہارون خٹک ودیگر نے خطاب کیا ۔اپنے خطاب میں رہنماؤں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان اسٹیل مل کی بحالی اور پلانٹ گیس پریشر کو بحال نہ کیا گیا ،ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی نہیں کی گئی تو ملازمین کے احتجاج کے دائرے کو کراچی سے اسلام آباد تک بڑھایا جائے گا۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملازمین دوائیں نہ ملنے اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے کئی ملازمین اور ان کی فیملی کے افراد انتقال کرچکے ہیں مگر ارباب اختیار کو ملک کے واحد فولاد ساز ادارے کی کوئی پرواہ نہیں ہے ،حکمران آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ عنوان :