آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ غیر ضروری طور پر اچھالا گیا ، جنرل راحیل شریف نے واضح کیا کہ وہ ملازمت میں توسیع کی کوئی سوچ نہیں رکھتے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے کوئی فائل وزیر اعظم ہاؤس نہیں بھیجی گئی اور نہ ہی یہ معاملہ حکومت میں کسی سطح پر زیر غور تھا، جنرل راحیل شریف نے فوج کو مثبت ادارہ بنادیا، تاریخی طور پر پاک بھارت تعلقات بداعتمادی کا شکار رہے ،ابھی تک فضا100 فیصد ٹھیک نہیں ہوئی ، ہماری سرزمین پر دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے رہے ،بھارتی وزیر دفاع سے ذاتی طور پر کوئی رابطہ نہیں
وزیر دفاع خواجہ آصف کانجی ٹی وی چینل کو انٹرویو
منگل 26 جنوری 2016 22:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ غیر ضروری طور پر اچھالا گیا اس لئے آرمی چیف نے واضح کیا کہ وہ ایسی کوئی سوچ نہیں رکھتے ‘ میڈیا اپنی ریٹنگ بنانے کیلئے خواہ مخواہ بات کو اچھال رہا ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے کوئی فائل وزیر اعظم ہاؤس نہیں بھیجی گئی اور نہ ہی یہ معاملہ حکومت میں کسی بھی سطح پر زیر غور تھا، جنرل راحیل شریف نے آرمی چیف بننے کے بعد دہشت گردی کے خاتمہ پرخصوصی توجہ دی ، فوج کے ادارے کو پہلے سے مثبت اور اچھا بنا دیا ، خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر ہیں وہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر سکتے ہیں، تاریخی طور پر پاک بھارت تعلقات بداعتمادی کا شکار رہے ہیں تاہم ابھی تک فضا سو فیصد ٹھیک نہیں ہوئی ہے ، ہماری سرزمین پر دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے رہے ہیں،بھارتی وزیر دفاع سے میرا ذاتی طور پر کوئی رابطہ نہیں ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.