کراچی،سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کے ارکان کا ایک جیسا نجی بل حکومت کی مخالفت کے باعث خلاف ضابطہ قرار دیکر خارج کردیا

منگل 26 جنوری 2016 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء)سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کے ارکان سید خالد احمد،جمال احمد اور سید انور رضا نقوی کا ایک جیسا نجی بل حکومت سندھ کی مخالفت کے باعث خلاف ضابطہ قرار دے کر خارج کردے۔نجی بل میں کہا گیا تھا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی چےئرمین شپ صوبائی وزیر بلدیات سے واپس لے کر کراچی کے منتخب مےئر کے حوالے کیا۔

بل کے حق میں بات کرتے ہوئے سید خالد احمد نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر پانچ سال قبل تک کراچی واٹر بورڈ کا چےئرمین کراچی کا مےئر ہوا کرتا تھا لیکن پانچ سال قبل حکومت سندھ نے اکثریت کی بنیاد پر قانونسازی کرکے واٹر بورڈ کی چےئرمین شپ مےئر سے واپس لیکر وزیر بلدیات کے حوالے کردی۔اس لئے اب دسمبر میں انہوں نے عوام سے رائے لی تو عوام کی اکثریت نے کراچی واٹر بورڈ کی چےئرمین شپ مےئر کو دی جائے اور یہ بل اسٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے کیا جائے تاکہ اس پر بحث کی جائے پھر اسٹینڈن کمیٹی جو فیصلہ کرے اس کو تسلیم کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس پر وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے تحریک کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام اداروں کے قوانین اور حدود متعین کردیے گئے ہیں۔اس پر ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے ارکان کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ڈپٹی اسپیکر نے ایوان سے رائے لی تو ایوان کی اکثریت نے اس تحریک کو مسترد کردیا۔جس پر ایم کیو ایم ارکان نے واک آؤٹ کرلیا