نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر تیزرفتار ٹرک موٹرسائکل پر چڑھ گیاجس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

منگل 26 جنوری 2016 22:08

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر تیزرفتار ٹرک موٹرسائکل پر چڑھ گیاجس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کے مطابق ٹرک کی ٹکر سے جابحق ہونے والے ایوب مسیح پاک آرمی انیجیئر سینٹر کا ملازم تھا،شدید زخمی نعیم مسیح کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا۔

پولیس نے فرار ہونے والے ٹرک اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔جابحق ایوب مسیح کا ڈسٹرکٹ ہیڈہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر خویشگی چونگی کے قریب تیزرفتار ٹرک نمبرBNA-1743 نوشہرہ سے رسالپور جانے والے موٹرسائکل نمبرNSR-0826 بے قابو ہوکر چڑگیا جس کے نتیجہ میں دونوں موٹرسائکل سوار ایوب مسیح ولد صبح مسیح سکنہ ٹی بی ون کواٹرز رسالپور اور نعیم مسیح ولد پترس مسیح سکنہ سول بازار رسالپور شدید زخمی ہوگئے جس کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ایک شدیدزخمی ایوب مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال کے راستے میں جابحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے زخمی کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور ٹرک کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔جابحق ایوب مسیح کو پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی

متعلقہ عنوان :