کراچی ،مختلف علاقوں میں زیر زمین پانی کے غیر قانونی ہائیڈرنٹس ، پانی چوروں کیخلاف آپریشن سندھ رینجرز اور پولیس کی بیک اپ سے ہوا
منگل 26 جنوری 2016 22:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں زیر زمین پانی کے غیر قانونی ہائیڈرنٹس ، پانی چوروں کے خلاف آپریشن منگل کو سندھ رینجرز اور پولیس کی بیک اپ سے ہوا ، واٹربورڈ کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے بلدیہ ، سعید آباد ، اتحاد ٹاوٴن او موچکو میں کارروائی کرتے ہوئے 9 غیر قانونی ہائیڈرنٹس جو خفیہ طور پر چلائے جارہے تھے اور زیر زمین پانی کے نام پر واٹربورڈ کی ڈسٹری بیوشن لائنوں سے خفیہ کنکشنز لگا کر پانی چوری کرکے فروخت کررہے تھے بھاری مشینری سے مسمار کردیئے 9 کارندوں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا 4 سمر پمپس ، 2 موٹر پمپس ، سیکڑوں فٹ 2 سے4 انچ قطر کا پائپ اور دوسر ا سامان قبضہ میں لے لیا ،ہائیڈرنٹس کی تعمیرات گرادی گئیں ، واضح رہے کہ ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ان علاقوں میں پانی چوروں نے گھروں اور دکانوں کے اندر خفیہ طور پر زیر زمین پانی کے نام پر واٹربورڈ کی لائنیوں سے پانی چوری کے لئے پورا سسٹم نصب کررکھا ہے اور واٹربورڈ کی ڈسٹری بیوشن لائنوں سے کافی عرصہ سے پانی چوری کیا جارہا ہے ،جس سے ان علاقوں میں پانی کی قلت ہے جس پر ایم ڈی واٹربورڈ کی خصوصی ہدایت پر واٹربورڈ کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے 6گھنٹے طویل آپریشن کے دوران افتخار نیازی ہائیڈرنٹ،مسکین ہائیڈرنٹ، محمد عرفان ہائیڈرنٹ ، جاوید ہائیڈرنٹ ، ماشاء اللہ ہائیڈرنٹ ، حنیف ہائیڈرنٹ،محمد علی ہائیڈرنٹ ، رحیم داد ہائیڈرنٹ کو گرادیا ، بعض پانی چوروں نے دکانوں کے اندر اور بعض جگہ گھروں میں پانی چوری کا خفیہ سسٹم لگارکھا تھا ،جو باہر سے نظر نہیں آرہا تھا دکانوں پر شٹر لگادیئے گئے تھے بعض جگہ ہائیڈرنٹس سے متصل گھروں میں رہائش اختیار کر رکھی تھی تاکہ کسی کو شبہ نہ ہو جبکہ بعض جگہ بند سروس اسٹیشن سے ملحقہ پانی چوری کا نظام قائم کیا گیا تھا اس کے علاوہ مکانوں دکانوں کی پہلی منزل پر بڑے بڑے واٹرٹینک بنائے گئے تھے ،اس ہی طرح میمن کالونی مکان نمبر 8 سیکٹر 11-A میں گہرے کنویں کھود کر 4 سمر پمپس اور موٹریں لگارکھی تھیں ان علاقوں کے مکینو ں کو 400 روپے فی گھنٹہ پانی فراہم کیا جارہا تھا جبکہ محمد علی ہائیڈرنٹ سے ایک پستول اور 25 راوٴنڈ بھی ملے جسے پولیس نے قبضہ میں لے لیا ، آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں نے واٹربورڈ کے ان اقدامات کی تعریف کی اور ہائیڈرنٹس کی نشاندہی بھی کی ،موچکو پر پانی چور نے مختلف مقامات پر بڑے گڑھے کھود کر واٹربورڈ کی لائنوں سے پانی چوری کرکے ٹینکرز بھرے جارہے تھے ، اس موقع پر 2ٹینکرز بھی قبضہ میں لئے گئے ،واضح رہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف پانی چوری کے نئے آرڈیننس کے تحت ناقابل ضمانت مقدمات درج کرائے جارہے ہیں جس کے تحت ان افراد کو دس سال قید ،10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی جاسکتی ہے اور جائیداد کی ضبطگی بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے ، اس موقع پر ایس ایچ او سعید آباد محمد عرفان نیازی ، ڈی ایس آر سندھ رینجرز ،چیف سیکیورٹی افسر واٹربورڈ میجر (ر) محمد نواز گوندل ،آصف قادری ، احمد علی درانی ، نازش رضا ، عمران صدیقی اور ان کا اسٹاف بھی موجود تھا ،ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈیمالیشن اسکواڈ کی اس کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پانی چوری میں ملوث افراد اور ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی مسلسل جاری رہے گی انہوں نے سندھ رینجرز اور علاقہ پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جن کے تعاون سے پانی چور مافیا کیخلاف کارروائی کامیابی سے ہوسکی ،رینجرز پولیس کی موجودگی کے باعث مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا
مزید قومی خبریں
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.