جمال الدین افغانی روڈپر 27 انچ قطر کی سیوریج لائن بیٹھ گئی ،واٹر بورڈ کراچی
سیوریج لائن بیٹھنے کے باعث اوور فلو ہو گیا ،اعلامیہ
منگل 26 جنوری 2016 22:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) واٹر بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منگل کی صبح جمال الدین افغانی روڈپر 27 انچ قطر کی سیوریج لائن بیٹھ گئی جس کے باعث اوور فلو ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے متعلقہ افسران کو فوری کاررائی کی ہدایت کی ، واٹر بورڈ کے عملہ نے فوری طور پرموقع پرپہنچ کرسیوریج اوورفلو کی نکاسی اور لائن کی بحالی کے اقدامات کئے بیٹھ جانے والی لائن کی مرمت کا کام مشینری اور افرادی قوت کی مدد سے شروع کر دیا، تفصیلات کے مطابق جمال الدین افغانی روڈ پر 27انچ قطر کی سیوریج لائن منگل کی صبح بیٹھ گئی جس کے باعث اوور فلو ہوگیا ،سیوریج لائن بیٹھ جانے کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید بھی متاثرہ مقام پر پہنچ گئے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ پائپ لائن کا کام 24گھنٹے میں مکمل کرکے نکاسی آب کے نظام کو رواں کر دیا جائے، جس پر ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز فوری طور پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹ واجد صدیقی اور دیگر افسران ، مشینری و افرادی قوت کی مدد سے واٹر بورڈ کے عملے نے متاثرہ لائن کو تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا،شہریوں کو دقت سے بچانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کوشش کی جارہی ہے کہ اس لائن کی تبدیلی و مرمتی کام آئندہ 24 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.