شوہر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے،زیب النساء

منگل 26 جنوری 2016 21:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء)ضلع تورغرکی رہائشی زیب النساء نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ، وزیر اعلیٰ اور آئی جی پی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے شوہر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔اس حوالے سے گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت مرحوم افضل شاہ کی زوجہ زیب النساء کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر افضل شاہ کو 3 اگست 2015 ء کو سبحان شاہ، وقاص شاہ ، مقصود شاہ نے قتل کیا جس پر ملزموں نے پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پررہائی لے رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزموں کومتعلقہ پولیس کی اشیربادحاصل ہے جس پر آئے روز ملزمان انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ، وزیر اعلیٰ اور آئی جی پی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے شوہر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔