قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سانحہ اے پی ایس اور باچاخان یونیورسٹی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا
نیکٹا اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے کا ذمے دار کون ہے؟بھارت سمیت دیگر ممالک ہم پر دہشت گردی کے حوالے سے دباﺅ بڑھا رہے ہیں، یہ کون باور کرائے گا کہ ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں:اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم منگل 26 جنوری 2016 21:56
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سانحہ اے پی ایس اور باچاخان یونیورسٹی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر باچاخان یونیورسٹی جیسے ایک دو اور واقعات ہو گئے تو دنیا کو کیا جواب دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نیکٹا اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے کا ذمے دار کون ہے؟حکمرانوں کو اب اپنی ذمہ داری محسوس کرنا ہوگی،اے پی ایس اور چارسدہ سانحات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،وزیراعظم کو اس سانحے پر بیرون ملک سے واپس آجانا چاہیے تھا،نیشنل ایکشن پلان پر اب انگلیاں اٹھ رہی ہیں، عملی اقدامات کیا ہوئے؟ اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائدحزب اختلاف نے کہا کہ نے کہا کہ نیکٹااب تک فعال نہیں، اس کی ویب سائٹ تک نہیں بنائی گئی، میٹرو کے لیے پیسے ہیں، نیکٹا کے لیے کیوں نہیں؟خورشید شاہ نے کہا کہ اگر باچاخان یونیورسٹی جیسے ایک دو اور واقعات ہوئے تو بہت بڑی تباہی ہوگی، ہم دنیا کو کیا جواب دیں گے، سانحے پر جوڈیشل کمیشن سے متعلق صوبائی حکومت ہی کوئی اقدام اٹھالے، بھارت سمیت دیگر ممالک ہم پر دہشت گردی کے حوالے سے دباﺅ بڑھا رہے ہیں، یہ کون باور کرائے گا کہ ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.