جنرل راحیل شریف کے بیان سے ان کے وقارمیں اضافہ ہوا،چہ مگوئیاں دم توڑگئیں،ڈاکٹرمصدق ملک

منگل 26 جنوری 2016 21:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) ترجمان وزیراعظم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان سے ان کے وقارمیں اضافہ ہوااوربیان سے تمام چہ مگوئیاں دم توڑگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوإں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دوسال میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ،ہمیں اداروں کومضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدہواہے ،حکومت پنجاب تعلیم اورصحت کے شعبوں پربھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہے اورکامیابیاں بھی حاصل کی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کے بیان سے ان کے وقارمیں اضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :