کراچی،سی پی این ای کے اراکین کا میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 26 جنوری 2016 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) کے صدر مجیب الرحمان شامی،سینئر نائب صدر الیاس شاکر،نائب صدر طاہر فاروق،شاہین قریشی،ایاز خان،اویس خوشنود،صدیق بلوچ،سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک،جوائنٹ سیکریٹری مشتاق احمد قریشی اور فنانس سیکریٹری حامد حسین عابدی نے سی پی این ای کے تمام اراکین کی جانب سے سی پی این کے رکن اور روزنامہ دنیا گروپ کے ایڈیٹر انچیف میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل کے تمام اراکین میاں عامر محمود کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ رب کریم ان کے والد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

آمین

متعلقہ عنوان :