تلخ سوال کیوں پوچھا‘ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے سرکاری نیوز ایجنسی کے رپورٹر کوشوکاز نوٹس بھجوا دیا

منگل 26 جنوری 2016 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) تلخ سوال کیوں پوچھا‘ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے سرکاری نیوز ایجنسی کے رپورٹر کوشوکاز نوٹس بھجوا دیا‘ گزشتہ روز منگل کو وفاقی زیر پرویز رشید پریس کانفرنس کررہے تھے اس دوران اے پی پی کے صحافی نصیب الٰہی نے سوال کیا کہ حکومت کے سر پر عمران خان کا بخار سوار ہے۔ پوری کابینہ عمران چھڑاؤ میڈیسن پر چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

قرص اتارو ملک سنوارو کا پیسہ کہاں گیا ۔ سوال اور اس کی تمہید پر وفاقی وزیر آگ بگولا ہوگئے اور انہوں نے کہا کہ کس ادارے سے ہو تو جواب ملا اے پی پی کا رپورٹر ہوں۔ اس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ تمہیں کس نے بھرتی کیا ہے۔ بعد ازاں ایک گھنٹہ بعد سرکاری نیوز ایجنسی کو وزارت اطلاعات سے کال آئی کہ رپورٹر کو شوکاز نوٹس کے ساتھ فوری جواب طلب کرو کہ وہ کس کے ایجنڈے پرکام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :