سندھ ہائیکورٹ نے اغوا برائے تاوان کے 4 مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی

منگل 26 جنوری 2016 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے اغوا برائے تاوان کے 4 مجرموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا،سندھ ہائیکورٹ میں اغوا برائے تاوان کے 4 مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت جسٹس نعمت اﷲ پھلپوٹو پر مشتمل بینچ نے کی، مجرموں میں آصف عرف آصف سنیل، علی رضا، فیصل انصاری عرف سونی، قیصر عرف کالا شامل ہیں،مجرموں نے 2 تاجروں صفدر اور اس کے بیٹے ذوالفقار کو اغوا کرکے تاوان وصول کیا تھا جس پر 2005 میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے انھیں سزائے موت سنائی تھی،مجرموں نے سزا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :