’قرض اتارو ملک سنوارو‘ شفاف ترین پروگرام تھا ، فنڈز کی تفصیلات مشرف دور میں قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں، سینیٹر پرویز رشید

منگل 26 جنوری 2016 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ ’قرض اتارو ملک سنوارو‘ کے فنڈز کی تمام تر تفصیلات مشرف دور میں قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پی آئی ڈی میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’قرض اتارو ملک سنوارو‘ شفاف ترین پروگرام تھا ۔ مشرف دور حکومت میں اس سے متعلق قومی اسمبلی میں سوال کیا گیا اور اس وقت کی حکومت نے اس کی تمام تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی تھیں۔