اے آر وائی واقعہ روکنے میں ناکامی، تفتیش میں پیشرفت نہ ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ نے متعلقہ ایس ایچ او،ڈی ایس پی، ایس پی کو عہدوں سے ہٹا دیا

روایتی پولیسنگ سے دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے نہ امن عامہ کی صورتحال میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے،چودھری نثار

منگل 26 جنوری 2016 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اے آر وائی واقعہ روکنے میں ناکامی اور تفتیش میں خاطر خواہ پیشرفت نہ ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او، ڈی ایس پی اور ایس پی کو اپنے عہدوں سے ہٹا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے نے اے آر وائی واقعہ روکنے میں ناکامی اور تفتیش میں پیشرفت نہ ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او، ڈی ایس پی اور ایس پی کو اپنے عہدوں سے ہٹا دیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ روایتی پولیسنگ سے نہ تو دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے نہ ہی امن عامہ کی صورتحال میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ تینوں افسران کو محکمانہ انکوائری کے بعد چارج شیٹ کیا جائے۔