سندھ اسمبلی: کراچی میں میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے قیام کے لیے پرائیویٹ بل کی اتفاق رائے سے منظوری

منگل 26 جنوری 2016 21:26

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء ) سندھ اسمبلی نے منگل کو کراچی میں میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے قیام کے لیے ایک پرائیویٹ بل کی اتفاق رائے سے منظور دے دی ۔ یہ بل پیپلز پارٹی کے ارکان سید فصیح احمد شاہ اور اکرام اﷲ خان دھاریجو نے مشترکہ طور پر پیش کیا تھا ۔مذکورہ یونیورسٹی نجی شعبے کے تحت قائم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اسمبلی میں 4 پرائیویٹ بلز متعلقہ اسٹینڈنگ کمیٹیز کے حوالے کر دیئے گئے ۔

ان میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ خالد احمد کا بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی ( ترمیمی ) بل ، پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن کا تعلیمی اداروں میں بڑی سزا کے امتناع کا بل ، مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن نند کمار کا سندھ میں منارٹیز رائٹس کمیشن بل اور نند کمار کا کریمنل لاء ( پروٹیکشن آف منارٹیز ) بل شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :