میرے پاس 5 نہیں ،صرف ایک گاڑی ہے،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی

منگل 26 جنوری 2016 21:26

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء ) سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ ان کے پاس 5 نہیں بلکہ صرف ایک گاڑی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ایک اخبار اور ایک ٹی وی چینل نے یہ خبر نشر کی ہے کہ میرے پاس 5 سرکاری گاڑیاں ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میرے پاس صرف ایک گاڑی ہے ، جو مجھے پچھلے دور میں ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے دی گئی تھی ۔ خبر چلانے سے پہلے تصدیق کر لی جائے اور میرا مشورہ یہ ہے کہ زرد صحافت نہ کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :