ایک ہفتے کے دوران بجلی کے 2بڑے بریک ڈاؤن ، ٹرپنگ سے بچنے کیلئے اینٹی فوگ ڈسک انسولیٹر خریدنے کی منظوری

اینٹی فوگ ڈسک انسولیٹر ز میں ٹرپنگ سے بچنے کیلئے ہیو ی ٹرانسمیشن لائنز لگائے جاتے ہیں، کروڑوں روپے کی لاگت ایک ہزار اینٹی فوگ ڈسک انسولیٹرز خریدے جائیں گے ‘ ذرائع

منگل 26 جنوری 2016 21:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) ملک میں ایک ہفتے کے دوران بجلی کے 2بڑے بریک ڈاؤن ، این ٹی ڈی سی حکام نے ٹرپنگ سے بچنے کیلئے اینٹی فوگ ڈسک انسولیٹر خریدنے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اینٹی فوگ ڈسک انسولیٹر ز میں ٹرپنگ سے بچنے کیلئے ہیو ی ٹرانسمیشن لائنز لگائے جاتے ہیں، چار چیف انجینئر ز کی جانب سے یاد دہانی کے باوجود گزشتہ سال اس کیلئے بجٹ منظور نہیں ہوا ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال میں مرمتی و تعمیراتی کام کا بجٹ بھی استعمال نہیں ہوا اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے انتظامات نہ ہونے پر ملک میں ایک ہفتے کے دوران 2بار بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن ہوئے ۔ تاہم اب این ٹی ڈی سی حکام نے اینٹی فوگ ڈسک انسولیٹر خریدنے کی منظوری دیدی ہے اور کروڑوں روپے کی لاگت ایک ہزار اینٹی فوگ ڈسک انسولیٹرز خریدے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :