لاطینی امریکا میں خطرناک ایرانی سازشوں کا انکشاف

حزب اﷲ ایجنٹ کا ایران دشمن ملکوں کی معلومات جمع کرنے کا دعویٰ

منگل 26 جنوری 2016 21:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) دوسرے ممالک میں ایران کی غیرقانونی مداخلت کی خبریں کوئی نئی بات نہیں۔ خلیجی ممالک سے افریقا تک اور مشرق وسطیٰ سے لاطینی امریکا تک ایران کی خطرناک سازشوں کا وسیع جال بچھا ہوا ہے۔ آئے روز ایران کی دوسرے ملکوں میں مداخلت کی مصدقہ خبریں میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں لبنانی ایران نواز شیعہ تنظیم حزب اﷲ کے ایک ’ٹاؤٹ‘ کا حوالہ دیاگیاہے جس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ لاطینی امریکا سمیت کئی دوسرے خطوں کے ایران دشمن ملکوں کے باریمیں معلومات جمع کرتا رہا ہے۔

مبصرین نے حزب اﷲ ایجنٹ کیدعوے کو موجودہ حالات کے تناظر بالخصوص شام میں روس کی فوجی مداخلت کے تناظر میں نہایت خطرناک قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جب سے روس نے شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں اپنی فوج اتاری ہے اس کے بعد سے اسد رجیم کو حزب اﷲ کے جنگجوؤں کی زیادہ ضرورت پیش نہیں آ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حزب اﷲ نے بھی اپنی زیادہ توجہ لاطینی امریکا پر مرکوز کر دی ہے اور وہ ایران کی معاونت سے اب لاطینی امریکا میں اپنی سازشوں کے جال بْن رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں میکسیکو اور کینیڈا کے انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ طور پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاطینی امریکا کے ملکوں میں ایران نواز حزب اﷲ کی سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ ہو چکا ہے۔ حزب اﷲ کے ایجنٹ براعظم کے جنوبی ملکوں یہاں تک کے بارگوائے، ارجنٹائن اور برازیل تک حزب اﷲ کے ایجنٹ سرگرم عمل ہیں۔

رپورٹ میں دونوں ملکوں کے انٹیلی جنس کے سابق عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے لاطینی امریکا میں ایران اور حزب اﷲ کی سرگرمیوں کو باریکی سے مانیٹر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان ملکوں میں ’’جماعت عباس موسوی‘‘ اور جماعت عماد مغنیہ کے ناموں سے گروپ سرگرم ہیں۔ ان دونوں گروپوں کا اصل ہدف اور مقصد ایران مخالف ملکوں کے بارے میں معلومات جمع کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :