معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کے والد انتقال کر گئے

muhammad ali محمد علی منگل 26 جنوری 2016 21:19

معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کے والد انتقال کر گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کے والد انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر اور ماضی میں گلوکاری کے شعبے سے منسلق رہنے والے جنید جمشید کے والد محترم انتقال کر گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان جنید جمشید کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جنید جمشید نے اپنے چاہنے والوں سے اپنے مرحوم والد کی مغفرت کی دعا کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :