اراکین اسمبلی کے ہاسٹل ، اسمبلی سیکرٹریٹ میں44لاکھ سے زائد مالیت سے نئی ایل ای ڈیز لگا دی گئیں

منگل 26 جنوری 2016 21:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) اراکین اسمبلی کے ہاسٹل اور اسمبلی سیکرٹریٹ میں44لاکھ سے زائد مالیت سے نئی ایل ای ڈیز لگا دی گئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ اراکین اسمبلی نے ہاسٹل اور سیکرٹریٹ میں نئی ایل ای ڈیز لگانے کی خواہش ظاہر کی تھی جس کے بعد ایم پی اے ہاسٹل پیپلز ہاؤس،قائد حزب اختلاف اور وزراء کے دفاتر کیلئے 106ایل ای ڈیز خریدی گئی ہیں ۔40انچ کی ایل ڈی فی کس 42200روپے میں خریدی گئی جبکہ اس کے لئے مجموعی طور پر 44لاکھ73ہزار200روپے خرچ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :